کرپٹ عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں : چوہدری سعید ورک 

Apr 16, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل نئے عام انتخابات ہیں تاکہ قوم اپنے نمائندے چن سکے، شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھانے والے وقتی طور پر خوشیاں منالیں انہیں جلد اپنے کئے پر پچھتانا پڑیگا، قوم جاگ چکی ہے اور ملک دشمن قوتوں کی ساز ش میں مہرہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری سعید ورک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، کرپٹ عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں جن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا،پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹا کر ایک بار پھر انہی قومی مجرموں کو دوبارہ برسر اقتدار لایا گیا ہے جو قابل قبول نہیں، عمران خان جلد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے اور برسر اقتدار آکر پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے دیکھاتھا۔

مزیدخبریں