چیئرمین سینیٹ کی مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پراسرائیلی جارحیت کی مذمت


اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی پْرزور مذمت کی ہے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے ہر مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیر دبا نہیں سکتی،اس ماہ مقدس  میں اس طرح کی کارروائیاں مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں اسرائیلی انتہا پسند اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہیں پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہیانسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیلی فورسز اور نام نہاد حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

ای پیپر دی نیشن