لاہور+اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار) سوشل میڈیا پر اعلیٰ شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کا معاملہ، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے نصر اقبال، احسن رشید، وقاص، احمد اور وسیم حفیظ کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ دو افراد کو عدم ثبوت کی بنا کر چھوڑ دیا گیا۔سینئر سول جج محمد شبیربھٹی اسلام آبادکی عدالت نے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس میں ایک ملزم کو جوڈیشل جبکہ ایک کو ضمانت پر رہا کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو ونگ میں درج مقدمہ میں حمزہ رضوی کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیشی افسر میاں علی رضا نے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اسے جوڈیشل کردیا اور سماعت 29 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی، ادھر اسی عدالت نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست میں اسی کیس میں ملزم کی پچاس ہزار روپے مالیت مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔