انٹر بنک میں ڈالر 11 پیسے  سونا 100 روپے تولہ سستا

کراچی+ لاہور (نیٹ نیوز) انٹربنک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 181 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بنک میں ایک ڈالر 7 اپریل کی بلند ترین سطح سے 7 روپے 72 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 182روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن