اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے گزشتہ تین ماہ کی کرائم صورتحال کا بغور جائزہ لیااجلاس میں ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی آپریشنزاویس احمد، ایس ایس پی آپریشنزفیصل کامران، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید علی اکبر شاہ، تمام اے آئی جی، زونل ایس پی ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں تمام افسران نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا جس کی وجہ سے الحمد للہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ کرائم کی صورتحال پر فوکس کریں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈکیتی اور گھریلو نقب زنی کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، اس کے مکمل خاتمہ کیلئے بڑے کریمینل گینگ ٹریس کر کے گرفتار کئے جائیں تمام تھانوں کے علاقوں میں کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دیں آئندہ جس علاقے میں کوئی سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا سی آئی اے اور اے سی ایل سی کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اے سی ایل سی کار چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے تما م افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور آئندہ اس کے متعلق کوئی شکایت آئی تو متعلقہ ایس ایچ او کو سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گااشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے خصوصی پولیس سکواڈ ز تشکیل دیں تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جوئے کے اڈوں ، قحبہ خانوں ، ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈائون کریں۔