پیر ودہائی، تکے ،کباب فروخت کرنے والے محنت کشوں کو چا لان، جر مانہ


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیر ودہائی کے علاقے مین روڈ پر ریڑھیوں اور خوانچے لگا کو تکے کباب فروخت کرنے والے محنت کش محکمہ صحت کی جانب سے چیکنگ دوران نار وا سلوک اور بھاری جرمانے کرنے پراور من پسند افراد کو نوازنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، رپورٹ کے مطابق پیر ودہائی مین روڈ پر تکے اور کباب فروخت کرنے والے غریب محنت کشوں نے الزام عائد کیا ہے کہ خلاف محکمہ صحت کے انسپکٹر شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کی جنہوں نے متعدد ریڑھی بانوں اور خوانچہ والوں کے چالان کر دیئے جبکہ من پسند افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ، کچھ کے تو موقع پر ہی بھاری جرمانے کر دیئے اور کچھ کے چالان کردیئے جنہوں نے جرمانہ ادا نہیں کیا ان کو کہا کہ ان کے چالان عدالت بھیج دیئے جائیں گے، انجمن تاجران پیر ودہائی کے چیئر مین عمران خان نے بتایا کہ اتنے بھاری جرمانے کرنا غریب محنت کشوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور دوسرا یہ کہ رات گئے چیکنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، جس کے خلاف احتجاج کریں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف، کمشنر راولپنڈی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صورت حال کو نوٹس لے کر کارروائی کریں اور غریب محنت کشوں کو انصاف فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن