ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں1100 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا 

Apr 16, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون ملاوٹ مافیا کا پیچھا کرتے راولپنڈی پہنچ گئے، 1100 لیٹر ملاوٹ ذدہ مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا، ناقص خوراک بنانے ہوٹلوں کو لاکھوں  روپے کے جرمانے کئے گئے، چونگی نمبر 4 پر رات گئے ناکہ لگا کر دودھ لانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق موبائل فوڈ لیبارٹری سے موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ کیے گئے،ملاوٹی دودھ لانے والی گاڑیوں میں موجود 1100 لیٹر سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا،کرتارپورہ اور فوڈ سٹریٹ میں 50 سے زائد سحری پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 4 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے،شعیب خان جدون کے مطابق کابلی شنواری کو ایک لاکھ، خیبر دربار کو 60 ہزار، بالا تکہ کو 75 ہزار،، نیو شاہی مرغ چنے کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا،معمولی نقائص پر 48  فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گیے۔

مزیدخبریں