راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے نے ڈھیر ی حسن آباد ، ٹاہلی موہری، تلسہ چوک اور بکرامنڈی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آ پریشن کیا اس دوران درجنوں ریڑھیاں، ٹھیے اور خوانچے قبضہ میں لے لئے گئے، آپریشن چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایڈیشنل سی ای او ر سیکرٹری کی ہدایات پر کیا گیا، انچارج شعبہ انسداد تجاوزات فیصل خان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سامان کو ٹرک میں لوڈ کرکے سٹور میں پہنچا دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا تا ہے ، سڑکوں کے ارد گرد تجاوزات کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ٹریفک کے بہائومیں خلل پڑتا ہے اور بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری مشکلات میں پھنس جاتے ہیں۔