راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث مبینہ لاہوری گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ملزمان احسن عرف لاہوری، عاصم اور آفاق کے قبضہ سے مسروقہ رقم 15000 روپے، 2 موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلئے بعد ازاں ملزمان شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کر د یئے گئے ۔