اسلام آباد(نامہ نگار) مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس گھڑی اور ہار خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے آئے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے پھر بیچ دیئے اصل کہانی نہیں۔ عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بازار میں بیچ دیئے اصل کہانی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ تحائف خریدنے کیلئے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے۔ کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے سوا اس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔
اصل کہانی ، یہ عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے ، کتنے میں بیچے : مریم نواز
Apr 16, 2022