راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تقسیم کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کر دیا ہے قبل ازیں یہ کام ایک نجی کوریئر کمپنی کے سپرد تھا لیکن بیشتر علاقوں میں عدم تقسیم کی شکایات پر پالستان پوسٹ کو ذمہ داریاں مل گئیں اس سلسلے میں پنجاب ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی نے ویب سائٹ بھی متعارف کرا دی ہے جس میں درخواست دھندہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا ڈسپیچ سٹیٹس اور ارجنٹ میل سروس کا بکنگ نمبر معلوم کر سکتا ہے۔