راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ر محمد شفیق قریشی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دور میں کھانے پینے کی اشہاء ضروریہ مہنگی کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے عام آدمی سمیت تندور کا کاروبار کرنے والے انتہائی متاثر ہوئے ہمیں امید ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوامی مشکلات کو دور کرنے اور آٹا فائن اور میدہ کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا جلاس میںجنرل سیکرٹری خورشید قریشی، نائب صدر سردار مشتاق، عمران قریشی، گل دالی خان، مظہر قریشی، امین قریشی اور دیگر نے بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ گیس بجلی، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے لہذا اب نان روٹی کا کاروبار کرنے والے نانبائیوں کو بتایا جائے کہ وہ نان روٹی کس ریٹ پر فروخت کریں سابق حکومت کے دور میں کوئی شنوائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کاروبا ر متاثر ہوئے۔
توقع ہے وزیر اعظم آٹاکی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے،شفیق قریشی
Apr 16, 2022