ماسکو( اشتیاق ہمدانی،نمائندہ خصوصی) روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روس اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا تخریب کاری کی کارروائیوں کے جواب میں کیف کے مقامات پر میزائل حملوں کی تعداد اور دائرہ کار میں اضافہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات سمندر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست Kalibr میزائل نے کیف کے مضافات میں ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا۔ روسی فیڈریشن کی وزارت دفاع کے سرکاری نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے میزائل دستوں اور توپ خانے نے یوکرین کی مسلح افواج (AFU) کی 132 اشیاء کو بھی نشانہ بنایا۔
یوکرینی دارالحکومت کیف پر مزید```
Apr 16, 2022