روہڑی اسٹیشن کا سگنل اورکانٹا سسٹم ناکارہ، ٹرین حادثات معمول بن گئے

Apr 16, 2022


سکھر(نامہ نگار) روہڑی اسٹیشن سگنل اورکانٹا تبدیلی سسٹم ناکارہ ہوگیا ٹرین حادثات معمول بن گئے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی اپ ڈاؤن ٹریک بلاک کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس،عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ امدادی کاروائیوں کے بعد دونوں ٹریک کئی گھنٹے بعدگھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بحال تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح 7بجکر30منٹ پر براستہ روہڑی لاہور سے کراچی جانے والی سیمنٹ کے سلیپروں سے بھری مال بردار ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہوئے آوٹر سگنل کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی جسکی وجہ سے اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بلاک ہوگئے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس،عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن جبکہ کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روک دیا گیا بعد ازاں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے طلب شدہ امدادی ٹیم نے متاثرہ بوگی کو پٹڑی پرچڑھاکرکئی گھنٹے بعد دونوں ٹریک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کردئیے گئے واضح رہے روہڑی اسٹیشن کا سگنل سسٹم اور لائن تبدیلی کا کانٹا سسٹم بری طرح ناکارہ ہوچکا ہے اور اکثراوقات ٹرین کو مختلف لائن پر بھیجنے کے لئے کیبن مین سگنل اپ ڈاؤن کرنے اورکانٹاتبدیلی کے لئے لیور کھینچتا ہے تو لائن تبدیلی کانٹے اورسگنل اپ ڈاؤن سسٹم کام نہیں کرتے جسکی وجہ سے ڈیوٹی ملازمین لائن تبدیلی کانٹے کو لوہے کی راڈ کی مدد سے تبدیل کرنے پر مجبور رہتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات اسی مقام پر مسافر ومال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق سگنل وکانٹا تبدیلی سسٹم انگریز دور میں لگایا گیا تھا جو کئی سال دہائیاں گزرنے کے باوجودوقت گزرنے کے ساتھ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور سگنل برانچ افسران بھی اس جانب کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہے ہیں جسکی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ روہڑی اسٹیشن کے کیبن سے سگنل وکانٹاتبدیلی سسٹم میں خرابی کے باعث کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے   

مزیدخبریں