شاہجمال (نامہ نگار) ڈی جی ائی ایس پی آر نے محب وطن سیاسی قوتوں کی طرف سے امریکی سازش میں شریک ہونے کی نفی کر کے سابق وزیر اعظم کے جھوٹے دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نوابزادہ افتخار احمد نے کہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو پہلے روز سے ہی خط کے معاملے پر وضاحت کا مطالبہ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا فورم اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لئیے استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی‘ جسے آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے برباد کر دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوششیں کرے گی۔