ملتان( سماجی رپورٹر)محکمہ زکوٰۃ و عشر نے ضلع ملتان میں 5292 رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کے لئے جنرل گزارا الائونس اور 275 نابینا افراد کے لئے دوسری ششماہی قسط کا اجراء کر دیا ہے، اس سلسلہ میں ایزی پیسہ سروس کے ذریعے مستحقین کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جنرل گزارا الائونس کے تحت مستحقین 9 ہزار روپے جبکہ نابینا افراد کے لئے 12 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔
ملتان میں 5292 مستحقین زکوٰۃ کیلئے گزارہ الاؤنس 275 نابینا افراد کیلئے دوسری ششماہی قسط کا اجراء
Apr 16, 2022