سرکاری سکولز میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کا انکشاف


ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھائے جانے کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن کا نوٹس، بچوں کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی لگادی گئی ہے‘ بیشتر سکولوں میں امتحانات کے نام پر بچوں کو خلاصہ اور ہیلپنگ بکس فروخت کی جارہی ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں صرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی مفت کتابیں پڑھائی جائیں گی‘پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں کسی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت بھی جاری کردی ہے, ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن