پنجاب میں اکثریتی ممبران کا حمایتی ہی وزیراعلیٰ منتخب ہو گا‘ نشید عارف گوندل


ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلز لائرز فورم پنجاب کے کوآرڈینیٹر نشید عارف گوندل کا کہنا ہے کہ جس پارٹی کی اکثریت ہو دوسری پارٹی کو ماننا جمہوریت کا حسن ہے  انہوں نے کہا ہم نے اعلان کیا کہ اکثریت ممبران والی پارٹی کا ہی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کریں گے سپیکر پنجاب ایک سینئر سیاستدان ہیں انکو اس طرح کی حرکتیں زیب نہیں دیتیں ، اگر الیکشن کو خود لڑ رہے ہیں تو پیچھے ہٹیں اور غیر جانبدار الیکشن ہونے دیں انہوں نے کہا وسیم اکرم پلس نے ساڑھے تین سال میں صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔کوآرڈینیٹر پی ایل ایف کا کہنا تھا کہ ایک دن کے اندر سیف سٹی لاہور میں تین سو سے زائد ڈکیتیاں ہوئی ہیں انہوں نے کہا اس وقت ملک میں دو گروہ ہیں ایک جو آئین کو مانتے ہیں دوسرے نہیں مانتے جن لوگوں کو عدم اعتماد پر نکالا گیا وہ قانون شکنی کرنے پر لگے ہوئے ہیں انکا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن کے اتحاد سے پنجاب اور پاکستان بہتر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن