بھوک سے متاثر 6افریقی ممالک سمیت یمن کیلئے 100 ملین ڈالر امداد


نیویارک(نوائے وقت رپورٹ)اقوام متحدہ نے 6افریقی ممالک اور یمن کے بھوک سے متاثرہ علاقوں کیلئے 100 ملین ڈالر امداد فراہم کی ہے۔ چینی خبر رساں ادار ے آفس فار کوآرڈینیشن آف ہیومنٹیرئن افیئرزکے حوالے سے بتایا کہ یہ امداد سنٹر ل ایمرجنسی رسپانس فنڈ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور شراکت داروں کو صومالیہ، ایتھوپیا، کینیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، نائیجیریا کیساتھ ساتھ یمن میں بھوک اور افلاس سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گی ۔ او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ ان ممالک میں غذائی بحران کی سنگین صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے ۔ رواں سال مارچ میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا عالمی خوراک کی قیمت انڈیکس 1990 کے بعد  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یمن میں ایک لاکھ 61 ہزار افراد کو  رواں سال کے وسط تک خوراک کے عدم تحفظ کے تباہ کن فیز 5 کے سامنے کا امکان ہے۔ نئی فنڈنگ کیساتھ سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے گزشتہ 6ماہ  میں ان 7 اور دیگر ممالک میں بڑھتے ہوئے  غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 170 ملین ڈالر سے زیادہ مختص کیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن