٭٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭٭

Apr 16, 2022


٭…ملتان (سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے مقامی پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ایک ریفرنس میں ملزم بلال کی بریت کی درخواست اور ٹرائل کیس پر سماعت بحث کے لئے 26 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭… جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم وسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا  ہے۔ 
٭…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے سابق ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغواء  کرنے کے مقدمہ میں ملوث حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علیزئی سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت تفتیشی افسر بشیر ہراج کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کے لئے 21 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تھانہ جہانیہ کے علاقے سے گرفتار اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم رب نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ 
٭…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 21 اپریل کو چالان سمیت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
٭… ہائی کورٹ ملتان بنچکے جج جسٹس طارق ندیم ملک نے نائب تحصیلدار ارشاد احمد اور ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں دہیں اور کس کی ملکیتی جائیداد میں  بے جا مداخلت نہ کریں۔ 

مزیدخبریں