لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)افغانستان کے قندوز کے مقامی بازار میں لوگ رمضان المبارک کے روزوں کے دوران جلیبی بناتے ہیں جبکہ بچے بڑے شوق سے کڑاہی سے تلے ہوئے کھانے کا انتظارکرتے ہیں۔مٹھائی میں جلیبی اور کھانوں میں تلی ہوئی اشیاء افغانیوں کو بہت مرغوب ہیں ان دنوں رمضان میں ان دونوں کی طلب میں بہت اضافہ ہو گیا ہے ۔ افغانی ان کو خود بھی کھاتے ہیں اور بہت شوق سے مہمانوں کو بھی پیش کرتے ہیں ۔