بستی ملوک( نمائندہ نوائے وقت) بستی ملوک اڈا بصیرہ کے قریب کچھ ماہ قبل روڈ پرپلی تعمیر کی گئی ٹھیکیدار نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلی کی تعمیر کے بعد دوبارہ سے سڑک کو مرمت نہ کیا اور کام ادھورہ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے جس پر بستی ملوک کے صحافیوں نے ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ نمبر 19 کو صورتحال سے آگاہ کیا تو ڈی ایس پی موٹروے صاحب یار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایمرجنسی کی حالت میں روڈ مرمت کروادیا۔