عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے بھی قوم پر بجلی بم گرا دیا‘ مستقبل پاکستان


ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار نومنتخب حکومت نے بھی قوم پر بجلی کا بم گراد یا ہے،تیزی سے گرم ہوتے ہوئے موسم میں بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 85پیسے فی یونٹ اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے، اتحادیوں کی حکومت نے بھی اگرسابقہ حکومت کی روش کو تبدیل نہ کیا تو ان کیخلاف عوامی غم و غصہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائے گا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عوامی مسائل کے حل کے دعوے کئے تھے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں وگرنہ عوامی احتساب کیلئے تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن