وہاڑی(نامہ نگار) لڈن کے دو تاجر غفار رحمانی اور محمد علی دولتانہ کے درمیان کافی عرصہ سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد لڈن میں دونوں پارٹیوں کے درمیان پنچائیت ہونی تھی دوران پنچائیت محمد علی دولتانہ نے گالم گلوچ شروع کر دیا اور مسجد کے اندر ہی غفار رحمانی اور الطاف رحمانی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرنا شروع کر دیا اور لہو لہان کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے دونوں فریقین نے تھانہ لڈن میں کاروائی کے لیے درخواست دے دی۔