لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی)نے عیدالفطر پر تمام افسروں اور ملازمین کو مشروط طور پر ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کی دیدی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث افسروںاور نوکری سے معطل ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، اسی طرح چھ ماہ تک مسلسل کمپنی میں حاضری دینے والے بونس کے اہل ہوں گے۔این ٹی ڈی سی میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ گریڈ5 سے 20 تک کے افسروں اورملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ ملے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹریکٹ پر فرائض انجام دینے والوں کو بھی بونس دیا جائے گا۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
Apr 16, 2022