محنت کش پرتشدد،گرفتاری، ایس ایچ او نے رہائی کیلئے پانچ لاکھ طلب کر لئے

Apr 16, 2022


ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) جانوروں کے بھانے میں کام نہ کرنے پرچک نمبر195ڈبلیوبی کے نوجوان عرفان پروحشیانہ تشدداورجھوٹے مقدمے کے معاملہ میں ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور ظہوراحمدچھینہ کی مبینہ کرپشن سامنے آ ئی ہے ورثہ نے جب ایک مخصوص شخص کے ذریعے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور ظہوراحمدچھینہ کومتاثرہ نوجوان عرفان کی رہائی کے لیے فون کروایاتوظہوراحمدچھینہ نے صاف کہاکہ عرفان کی رہائی کے لیے پانچ لاکھ روپے لونگاجس کی ریکارڈنگ صحافیوں نے وصول کرلی ہے دوسری جانب عدالتی حکم پرڈی پی اووہاڑی کے پاس لگنے والی انکوائری کی سزاسے بچنے کے لیے ایس ایچ او ظہور احمد چھینہ  متاثرین کے گھر پہنچ گیا اور معاملہ ٹھپ کرنے کے لیے زوردے دیامتاثرہ نوجوان عرفان کے سعودی پلٹ بھائی حافظ محمداکرام اور والدہ بیوہ رضوانہ بی بی نے انتہائی غمزدہ ہوکربتایاکہ ظہور احمد چھینہ نے ہمارے گھرداخل ہوکر چادرچاردیواری کاتقدس پامال کیا ہماری پردہ دار خواتین کی بے حرمتی کی اور آ ج ہم انصاف کے لیے دربدرکے دھکے کھاتے پھررہے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور سب انسپکٹر ظہوراحمدچھینہ کومعطل کرکے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ اہل خانہ سمیت خودکشی کرنے پرمجبورہوجائینگے ۔

مزیدخبریں