ملتان (سماجی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے 5سینئر سپرنٹنڈنٹس/اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 16سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن گریڈ 17میں ترقی دینے کے لئے پروموشن امتحان 14اور15مارچ2022ء کو واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئے جس میں شجاع آبادڈویژن کے آفس سپرنٹنڈ نٹ محمد عاصم نصیر، شعبہ ڈویلپمنٹ (پی ایم یو) میپکو ہیڈ کوارٹر کے آفس سپرنٹنڈ نٹ مسعود اختر، شعبہ او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر کے آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالخالق، آفس سپریٹنڈنٹ پاکپتن ڈویژن حامد رضا اور آفس سپرنٹنڈنٹ بہاولپور ماڈل ٹاؤن ڈویژن محمد اظہر حسین نے کامیابی حاصل کی۔