131ویں کینٹن فیئر: پاکستان فرنیچر کونسل غیر ملکی خریداروں توجہ کا مرکز 


 لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل 131 ویں کینٹن فیئر میں مختلف ممالک کے غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ یہ بات پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں نے پاکستان کے ہاتھ سے بنے کندہ کاری والے فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور فیکٹریوں کے تفصیلی دورے کے بعد کاوباری سودوں کو عملی شکل دینے کیلئے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور نئی برآمدی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے تجارتی نمائش میں حصہ لے رہی ہے اور یہ تجارتی میلہ پاکستانی ساختہ فرنیچر مصنوعات اور متعلقہ خدمات کی عالمی معیار کی رینج پیش کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ میاں کاشف نے کہا کہ ماضی میں پاکستان آسٹریلیا، فرانس اور دیگر کئی ممالک کو ہاتھ سے تیار کردہ فرنیچر برآمد کرتا تھا اور اب پی ایف سی عالمی منڈیوں میں ہمارا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن