کراچی ( نیوز رپورٹر) تحریک اہلسنّت پاکستان کے سربراہ پیر قاضی محمدفیض رسول رضوی ،صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری ودیگرعلماء مشائخ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج، عدلیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وطن کی محب ایمان کاجزوہے۔ سوشل میڈیاپر پاک فوج مخالف مہم جوئی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اکابرین اہلسنّت نے اسے ملک دشمن یہودی ،بھارتی وقادیانی لابی کی کارستانی قراردیااوران خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پیارے وطن پاکستان کے دفاع وبقاء کیلئے پاک فوج کی قربانیاںانتہائی گرانقدراورناقابل فراموش ہیںاور22کروڑعوام کے دل اپنی بہادر وغیورپاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوںنے ڈی جی آئی ایس پی آرکی حقائق پرمبنی پریس بریفنگ کوسراہااورکہاکہ فوجی ترجمان کی وضاحت عوامی جذبات کی عکاسی ہے جسکاخیرمقدم کرتے ہیں۔
فوج مخالف مہم ملک دشمن لابی کاایجنڈاہے، فیض رسول رضوی
Apr 16, 2022