لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوس ایشن نے صحافی کوجان سے مارنے کی دھمکی کے خلاف درخواست جمع کرادی

Apr 16, 2022


اکراچی (سٹی نیوز) سیکریٹری کے ڈی اے شمس صدیقی نے کے ڈی اے افسر کی جانب سے مقامی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر افسر کے خلاف مقدمہ و محکمہ جاتی کارروائی کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و نائب صدر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوس ایشن کو سابقہ پی ڈی اورنگی شہزاد عرف بہاری کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے واقعے پر لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) نے افسر کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست سیکریٹری کے ڈی اے کے پاس جمع کرادی۔ اس موقع پر سیکریٹری شمس صدیقی نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ یہ درخواست ایڈیشنل آئی جی کو بھی بھیجیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔لبرا کے وفد میں سرپرست اعلی شہزاد چغتائی، تنویر سید، عابد عباسی،جوہر مجید شاہ،بلال ظفر سولنگی،رائو غفار، محمد عارف، ناظم انصاری و دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں