کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملک دشمن قوتوں کے راستے کی بڑی رکاوٹ تھی اس لئے دشمن قوتوں نے عمران خان کی حکومت کو ختم کروا دیا تاہم عوام کی اکثریت اب بھی عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کو دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے پر اپنا قومی ہیرو اور نجات دھندہ سمجھتی ہے۔ قومی ہیرو عمران خان کو ملک میں ترقی و خوشحالی کے لئے ابھی مزید آزمائشوں سے گزرنا باقی ہے۔