کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری صائمہ ندیم نے کہا کہ کراچی میں 16 اپریل کو پی ٹی آئی کا کو جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔جس شخص کو وزیر اعظم کے مسند پر بٹھایا گیا ہے ان کے خاندان کاکرپشن کی ترویج میں ہمیشہ نمایاں کردار رہا۔سازش کے ذریعے آنے والی حکومت ملک میں افرا تفری پھیلانے سے باز رہے۔ پاکستانی سیاست میں امریکی ایجنٹوں اور ضمیر فروشوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے قوم ان امریکی ایجنٹوں کی حکومت نہیں چلنے دے گی۔حکمران بیرونی طاقتوں کے ذریعے ساتھ مل کر ایک بار پھر پاکستان کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات جیسے بھی ہوں مگر وہ بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرتا۔سنا ہے اب پلیٹلیس بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور جہاز کے سفر کی اجازت بھی مل گئی۔معیشت کو دلدل میں دھکیلا، یہ اقتدار میں اپنی چوری بچانے آنے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی خودمختاری پر کسی قسم کی سودے بازی نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اب پاکستان امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلے گا۔ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں جن کا نہ نظریہ اورنہ سوچ ملتی ہے۔عمران خان کے خلاف گھناونی سازش کی گئی ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ایوانوں کی سازش کا شکار ہوئے ہیں لیکن اس کا دورانیہ انتہائی قلیل ہوگا۔اپوزیشن جماعتیں جوابھی ساتھ بیٹھ کر ملک جلانے کی باتیں کر رہی ہیں۔جو 3،3بار اقتدار کے مزے لے چکی ہیں اور پاکستان کا حال آپ کے سامنے ہیں۔عوام عمران خان کے ساتھ مل کر ایک بڑے مقصدکیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کر چکے ہیں جس کا ثبوت عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر میں لاکھوں عوام کا سڑکوں پر آناہے۔
پاکستانی سیاست میں امریکی ایجنٹوں کی کوئی گنجائش نہیں،صائمہ ندیم
Apr 16, 2022