قائمقام وی سی ڈاکٹر ناصرہ خاتون کا جامعہ کے مختلف مقامات کا دورہ


کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے گزشتہ روز سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد زبیر اور ان کی ٹیم ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر جبار کے ساتھ جامعہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، بیوٹیفیکیشن  اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو سلور جوبلی گیٹ پر بیوٹیفیکیشن پلان سے آگاہ کیا گیا، جامعہ میں گرلز ہاسٹل سے فارمیسی تک صفائی ستھرائی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے عقب میں صفائی اور وہاں ممکنہ پارکنگ کا قیام، شعبہ کیمیا کے سامنے گرائونڈ پر صفائی اور ڈے کیئر سینٹر کے باہر بیوٹیفیکیشن اور ڈے کئیر سینٹر کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور موقع پر موجود ذمہ داران کو ہدایت جاری کی گئیں۔ وائس چانسلرڈاکٹر ناصرہ خاتون نے سیکیورٹی ایڈوائزر کی کاوشوں کو سراہا اور انکے ساتھ ان ورکرز کی دن رات محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جن کے انتھک کام کی وجہ سے یہ اقدامات ممکن ہوئے۔ ڈاکٹر محمد زبیر نے وائس چانسلر کی ذاتی دلچسپی اورمختلف مقامات کے دورہ پران کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوے، جامعہ کراچی کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، انہوں نے وائس چانسلر سے اپنے عملے کا تعارف کرایا اور انکے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن