راولپنڈی (آئی این پی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سن رہا ہوں کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے‘اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک سب ایکسپوز ہوجائے گا کہ کس طرح عمران خان کو اتارا گیااپنے ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ کی 30 تاریخ تک سب ایکسپوز ہو جائے گا کہ کس طرح عمران خان کو اقتدار سے اتارا گیا، روک سکیں تو یہ روک لیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے، ڈیمارش صرف سازش پر نہیں دیے جاتے اور بھی وجوہات ہوتی ہیں۔