سری لنکا میں ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی کا فیصلہ آئی پی ایل کے بعد ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ  کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ انڈین پریمیر لیگ فائنل کے بعد ہوگا۔ سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ایشیاکپ کی میزبانی سے حوالے سے بات ہوئی ہے، جس میں لنکن بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے مینز ایشیاکپ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ 29 مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد ایشیاکپ کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...