کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی دستے کے روانگی سے قبل ڈوپ ٹیسٹ ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز میں شریک ویمن کرکٹ ٹیم سمیت قومی دستے کا روانگی سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ لیا جائیگا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے کہا ہے کہ پی سی بی حکام کے ساتھ دو میٹنگز ہوچکی ہیں، تمام چیزیں پلان کے مطابق چل رہی ہیں۔ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز ڈوپ فری تھیں، اس بار بھی ہماری کوشش ہوگی کہ جن کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہوں وہ ہی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے ابھی تک پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کوباقاعدہ طور کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ڈوپ کروانا بنیادی طورپر فیڈریشن کی ذمہ داری ہے،اس کو سپورٹ حکومت کرتی ہے، ہم اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینارز کراتے ہیں، فیڈریشن کو اس بارے میں واڈا کے تمام قوانین سے باقاعدہ طورپر آگاہ کیاجاتا ہے لیکن پی او اے کی یہ ذمہ داری ہرگز نہیں کہ وہ ڈوپ ٹیسٹ یقینی بنائے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایش کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے حکومت کیساتھ تعلقات بہتر ہوں، بعض اوقات چند لوگوں کی وجہ سے کچھ دوریاں پیدا ہوجاتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ نئی حکومت کے آنے سے جو مسائل وہ حل ہوں گے اور پاکستان میں کھیلوں کا گراف اوپر جائیگا۔ واپڈا اورآرمی پاکستان میں دو ایسے بڑے ڈیپارٹمنٹ ہیں جن میں کھلاڑی تیار ہوتے ہیں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے بغیر پاکستانی سپورٹس آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ ڈیپارٹمنٹس کو جتنی جلدی بحال کیاجائے، اتنا ہی پاکستان کیلئے فائدہ مندہ ہوگا، ڈیپارٹمنٹس سپورٹس بحال نہیں ہوں گی تو انٹرنیشنل سطح پر میڈلز نہیں آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...