لاہور(وقائع نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 988ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 584افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 440 معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ ٹریفک حادثات 489ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 29 مسافر434اور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔238ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔ صوبائی درالحکومت247متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آبا د85 حادثات میں 86 متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان74 حادثات میں 73متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔