غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے،سعد رفیق  


اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والے عمرانی شتونگڑے ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک  بیان میں  خواجہ سعد رفیق نے  کہا   کہ ملک کا وزیر اعظم آئین روند ڈالے، قومی اسمبلی کو جبرا تحلیل کردے، جتھوں کو گھیرا وکی دعوت عام دے اور اپنے اقتدار کیلئے ملک کو تنہا کردے اور اس تمام معاملے پر عدالت سوئی رہے ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے نصف شب اپنی آئینی ذمہ داری ادا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے یہ واضح ہوگیا کہ امریکہ نے اڈے  نہیں مانگے، ایٹمی پروگرام ہمیشہ محفوظ رہا ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر عمران نے اپوزیشن کومنانے کیلئے عسکری قیادت سے مدد مانگی تھی جس سے عمرانی جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن