بی این پی عوامی گوادر کااجلاس،بلدیاتی  انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ 

گوادر (بیورورپورٹ)بی این پی عوامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ پسنی ، گوادر اور دیگر علاقوں  سے امیدواروں کی لسٹ مکمل کرلی گئی ۔گوادر شہر کے بیشتر نشستوں پر سیاسی کارکنان کو امیدوار بنایا جا رہا ہے۔  ضلعی آرگنائزر مراد بلوچ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔ مرکزی ہیومین رائٹس سیکرٹری ایڈووکیٹ سعید فیض اور مرکزی کمیٹی کے رکن نبی بخش بابر بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے ۔ جلد جنرل باڈی اجلاس بلا کر کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دیہی علاقوں کے علاوہ جیونی ، پشکان میں بھی امیدوار  لانے  پسنی کے تمام محلوں سے امیدواروں کے نامزدگی  فارم جمع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن