کوئٹہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر خوراک انجنیئر زمرک خان اچکزئی نے معروف سماجی کارکن بیگم بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم بلقیس ایدھی پاکستان کی پہچان تھیں۔مرحومہ نے اپنے شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ تمام عمر دْکھی انسانیت کی خدمت کی۔ بیگم بلقیس ایدھی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے انہوں نے مرحومہ کی سماجی شعبہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور بیگم بلقیس ایدھی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔