پاکستان کی کارپوریٹ اور تجارتی مارکیٹ کیلئے آئی سی ٹی سلوشنز کی تیاری ،سی این ایس  کی ہو اوے کیساتھ شراکت داری 

اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) سی این ایس نے پاکستان کی کارپوریٹ اور تجارتی مارکیٹ کیلئے آئی سی ٹی سلوشنز کی تیاری کیلئے ہو اوے کیساتھ شراکت داری کر لی ۔شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدلنا اور ٹرینڈنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے   تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے سی ای او سی این ایس نجم ایچ میاں نے کہا کہ ہو اوے کیساتھ ترقی کے ترغیبی پروگرام میں شراکت داری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔ سی ای او ہو اوے پا کستان مارک مینگ نے کہا کہ ہو اوے مقامی شراکت داروں کیساتھ مل کر اپنی مصنوعات،خدمات کو تجارتی شعبے تک بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ٹیکنالو جی کے دور میں با ہمی مفادات کو سامنے رکھتے ہو ئے آگے بڑ ھنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن