کلرکہار(نامہ نگار) راجہ ساجد حسین نے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے نااہل حکومت نے ملک پاکستان کی عوام کو مسائل کے بھنور میں دھکیل دیا ہے اور عوام کی حالت یہ ہو چکی ہے کہ ان کا سانس لینا بھی محا ل ہوچکاہے مہنگائی ،بے روزگار ی اور بد انتظامی کی وجہ سے عوام سخت ازیت سے دوچار تھے انہوں نے خادم پاکستان میاں شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر سکھ کا سانس لیاہے اور حکومت سنبھالتے ہی انہوں نے عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنا شروع کردیاہے اور وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی تجربہ کار قیادت پاکستانی عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا دلانے میں کامیاب ہو گی ۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ضلع چکوال سمیت پورے پاکستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اس موقع پر معروف کاروباری و دینی شخصیت حاجی محمدنذیر بھی موجو د تھے ۔
مسائل کے بھنور سے عوام کو ن لیگ ہی نکال سکتی ہے ، راجہ ساجد
Apr 16, 2022