راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ سپیکرقومی اسمبلی منتخب،علاقہ بھر میں خوشی کی لہر

 کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں گوجرخاں سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی کا بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔راجہ پرویز اشرف زرداری کے دور صدارت میں سید یوسف رضا گیلانی کے بعد بقیہ مدت کیلئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے گزشتہ عام انتخابات میں یہ کلرسیداں اور گوجرخان کی نشست این اے 58سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو تقریبا پونے چار برس بعد قومی اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے۔ادھر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،چوہدری امتیاز،نمبردار اسد عزیزحسین،مسعود مندری،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل ،عاطف اعجاز بٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈو وکیٹ، چوہدری تصور حسین نے بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن