حضرو(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو شعو ر دیا یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پشاور کے بعد کراچی کے عوام بھی آج ہونیوالے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے عمران خان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دینگے اٹک کے عوام بھی آج بروز ہفتہ رات ساڑھے 9بجے اٹک میں ایمپورٹیڈ حکومت کے خلاف بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اعجاز آف سیدن کی طرف سے دیئے گئے افطار پارٹی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق جنرل سیکرٹری اٹک رانا لیاقت علی ودیگر معززین نے بھی خطاب کیا اس موقع پرملک شمشیر اسلم،سابق ایم پی اے اعجاز بخاری، سابق صدر تحریک انصاف اشفاق خان،کوارڈینٹرز ڈاکٹر جاوید خان،قیصر خان،باسط مشتاق میر،ملک نوشیروان،ملک سیف الرحمن،ملک اظہر،پروفیسر ملک اعظم خالد،طارق ٹوانہ،عامر عتیق،ڈاکٹر حمید،علی اضغر،میجر احمد حسن، الطاف خان لودھی کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔