راجہ پرویز اشرف کوسپیکر قومی اسمبلی نامزدہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: صغیر بٹ

Apr 16, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد ہونے  پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسمبلی کو بہتر طریقہ سے چلائیں گے اور آئین کی بالادستی  قائم رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات  محمد صغیر بٹ نے راجہ پرویز اشرف کا اسپیکر منتخب ہونے پر انہیں مبارکبادیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے یہ جمہوریت کی جیت ہے۔صدر زرداری نے ایک بار پھر عوام دوست حکومت بنائی۔بلاول بھٹو زرداری کے کراچی سے نکلنے والے عوامی مارچ کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے حقیقی عوامی نمائندے ایوان اقتدار میں پہنچ رہے ہیں جلد عوام کو ریلیف ملے گا ۔ نااہل سیلیکٹڈ نیازی نے جس طرح قومی اداراوں ، خزانے اور حکومتی معاملات کا بیڑہ غرق کیا ہے جلد ہی قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں