اب تک تین لاکھ سے زائد باردانہ  تقسیم کیا جا چکا ہے: میاں محمد اکبر 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گندم خریداری مرکز پر گندم کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے سنٹر کے انچارج میاں محمد اکبر نے بتایا کہ اوپن پالیسی کے تحت پہلے آؤ پہلے پاؤ کے اصول پر باردانہ کی فراہمی جاری ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ گندم خریداری کا ٹارگٹ 50 کلو کے 6 لاکھ 60 ہزار تھیلے مقرر کیا گیا ہے گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کسی بھی شخص کو 25 من سے زائد گندم سٹاک کرنے کی اجازت نہیں ہے سنٹر پر گندم 2200 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے خرید کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن