جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے شرپسند عناصر قوم کو منتشر کرنا چاہتے ہیں اشتعال کو ہوا دینے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ان کی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی قوم امن پسند ہے جو وطن عزیز سمیت خطہ میں پائیدار قیام امن کی خواہاں ہے، اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے پاکستان کیخلاف مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔