شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر میاںجاوید لطیف کے اعزاز میں پی پی 139 کے امیدوار چودھری شہباز احمد چھینہ نے افطار ڈنر دیا جس میں رفاقت علی،ملک شہزاد احمدڈوگر ،میاںاعجاز احمد، ،سید علی عباس ،ملک عمران اعجاز ڈوگر، ملک اعجازاحمد ،چودھری کامران ورک،چودھری بلال حسین ورک،چودھری سرفراز چھینہ ،چودھری حسین و دیگرنے شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے جاوید لطیف نے کہاکہ وہ وزارت کے حصول کی دوڑ میںشامل نہ ہیں انہوںنے خود پارٹی قیادت سے اس معاملہ پر معذرت کرتے ہوئے صرف تنظیمی معاملات چلانے کی درخواست کی ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت ہمارا مقصد اقتدار انجوائے کرنا نہیںبلکہ عوام کو مسائل کے بھنور سے نکال کر انہیںہر شعبہ میںریلیف دینا ہے اس کیلئے حکومت پرعزم ہے شہباز شریف عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیںگے۔