چند ہفتوں کے بعد عمران خان پھر وزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے،ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی لیکر رہیں گے، پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ اب سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان بنانے کی تحریک میں لوگ قائد اعظم کے ساتھ شامل تھے آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں
جاگتے رہنا پاکستان-جاگتے رہنا-انشاء اللہ ہم #حقیقی_آزادی لیکر رہیں گے-پوری قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا-#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 15, 2022
انشاء اللہ اب سےچند ہفتوں کیبعد عمران خان ایک بارپھر وزیراعظم پاکستان کاحلف اٹھائینگے-آج کراچی جلسےمیں کم ازکم 10لاکھ سےزیادہ لوگ ہونگےانشاء اللہ pic.twitter.com/UQaIQ4AvWH