وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

Apr 16, 2022 | 15:51

ویب ڈیسک
وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
وزیراعظم شہبارشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

دونوں ر ہنمائوں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت

 ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ،شہباز شریف کا فضل الرحمن کو خراج تحسین

 آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے،مولانا فضل الرحمن

ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی

وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ،وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہائوس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک خیرمقدم کیا،مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو آپ کی قیادت میں اجتماعی دانش اور کاوش نے مشکل سے نکالا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف کے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے جذبے کو سراہا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ نے آتے ہی قوم کو دکھایا ہے کہ ان کا خادم کام کیسے کرتا ہے، ملک وقوم کی بھلائی کے لئے ہمارابھرپور تعاون اور مدد آپ کے ساتھ ہے اور رہے گی ۔دونوں ر ہنمائوں کی اہم سیاسی امور اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوئی ۔

مزیدخبریں